12

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، سماعت کے دوران وکیل امجد پرویز کی جگہ شہباز شریف نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، ہمارے والد کے اثاثے ہماری جلا وطنی میں تقسیم ہوئے، جب میں پاکستان آیا تو اپنے اثاثے بچوں میں تقسیم کردیے، میرے آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے مجھ پر الزام ہے کہ میرے بچوں کے پیسے بڑھے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ گنے کی قیمت 180 ہوگی، میں نے پنجاب میں کاشتکار کو نقصان نہیں پہنچایا، 2017 میں حکومت پنجاب مجھے چیف سیکرٹری کے زریعے سمری بھیجتی ہے، مجھے کہا گیا کہ چینی کو اب ایکسپورٹ کرسکتے ہیں اور حکومت 15 روپے چینی پر سبسڈی دے تاہم میں نے کہا ایک دھیلا بھی نہیں دوں گا، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بدترین انتقام ہے تاہم اس کا مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں