15

نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ: اکبر پورہ  کے کیمپ کورونہ میں پرانے مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق  اور دو زخمی ہوگئے۔ڈی پی او  نوشہرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین  کے مطابق مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق  ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہیں۔ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ  ایک کباڑی دریا کے کنارے سے پرانے مارٹر گولے اٹھار کر لے آیا تھا جن کے دھماکے کے ساتھ پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں