9

ٹک ٹاک پر پابندی؛ 2020 اتنا بھی برا نہیں ہے، عمران عباس

کراچی: اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روزقبل  ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ پی ٹی اے کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے جہاں پاکستانی ٹک ٹاکرز ناخوش ہیں وہیں کچھ لوگ خوشی بھی منارہے ہیں۔اداکار عمران عباس بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ٹک ٹاک بند ہونے سے خوش ہیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی لگنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’2020 اتنا بھی برا نہیں ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں