27

جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور سٹیٹ بینک کے سربراہان کا آن لائن اجلاس کل بدھ کو ہوگا

ریاض : سعودی عرب کی سربراہی میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور سٹیٹ بینک کے سربراہان کا آن لائن اجلاس کل بدھ کو ہوگا سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو لاحق خطرات اور ان کے تدارک کے علاوہ معیشت کی بہتری کے لیے غور و خوض کیا جائے گا۔جی 20 کے آن لائن کانفرنس کی صدارت سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) کے سربراہ ڈاکٹر احمد الخلیفی کریں گے قبل ازیں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے باہمی تعاون اور عالمی معیشت میں تیزی لانے پر اتفاق کیا تھا اور اس حوالے سے روڈ میپ تیار کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں