16

کل جلسہ نہیں سیاسی ایوانوں میں بھونچال پیدا ہوا عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر حکومت کی الٹی گنتی کر دی رانا ابرار حسین

ٹوکیو جاپان:  پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کے صدر رانا ابرار حسین نے گوجرانوالہ کے کامیاب جلسہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل جلسہ نہیں سیاسی ایوانوں میں بھونچال پیدا کر دیا جلسہ میں انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے حکومت کی الٹی گنتی شروع کر دی رانا ابرار حسین نے کہا کہ شبلی فراز مرد بنیں اور اپنے وعدہ کے مطابق استعفی دیں کیوں کہ گوجرانوالہ اسٹیڈیم ہی نہیں پورا شہر عوام نے بھر دیا تھا مسلم لیگی کارکنان کی گرفتاریاں بھی جلسہ کی کامیابی کو نہ روک سکیں اور پورے پنجاب کو جس طرح کنٹینر لگا کر بند کیا گیا وہ بھی اس انسانی سیلاب کے آگے بند نہ باندھ سکے گو نیازی گو ہر طرف شور مچ گیا اور اس پر امن جلسہ میں ایک گملا بھی نہ ٹوٹا ہم پر امن اور جمہوری لوگ ہیں اور شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن حکومت نے اگر کشیدگی پیدا کرنے کی روش ترک نہ کی تو حالات کے خراب ہونے کی ساری زمہ دار اس نا اہل حکومت پر ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں