14

سعودی حکومت نے آمال یحییٰ المعلمی نامی خاتون کو ناروے میں اپنی سفیر مقرر کردیا

الریاض:  سعودی حکومت نے آمال یحییٰ المعلمی نامی خاتون کو ناروے میں اپنی سفیر مقرر کردیا ہے، اس طرح وہ سعودی عرب کی تاریخ میں سفیر کے عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون بن گئی ہیں۔ان سے پہلے شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا میں سفیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ اپنے فرائض ابھی تک انجام دے رہی ہیں  آمال یحییٰ المعلمی اس سے قبل تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکی ہیں جبکہ وہ گزشتہ برس سے سعودی انسانی حقوق کے ادارے میں عالمی تعاون اور تنظیموں کی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔وہ اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ یحییٰ المعلمی کی بہن اور معروف سعودی ادیب یحییٰ المعلمی کی بیٹی ہیں۔واضح رہے کہ ماضی قریب تک سعودی سفارت کاری کا میدان مردوں کےلیے ہی مخصوص تھا لیکن شہزادی ریما بنت بندر کی بطور سفیر امریکا میں تعیناتی کے بعد سے سفارتکاری میں بھی خواتین کو آگے لایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں