14

منال خان نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

کراچی: اداکارہ منال خان نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔سال 2020 کو کورونا کے ساتھ ساتھ شادیوں کا سال بھی قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ رواں برس پاکستان شوبز انڈسٹری کی 9 جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک ہوگئیں۔ اور پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔منال خان کی شادی کی خبروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور محسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کی تصاویر پر کمنٹس بھی کیے جنہیں بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں