19

پشاور میں مدرسے کے اندر دھماکے سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 110 زخمی

پشاور: دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 110 زخمی ہوگئے ہیں۔ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے کئے اندر اس وقت دھماکا ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ابتدائی طور پر اہل علاقہ نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کیا  جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے علاوہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں