12

چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری، علاج جاری

لاہور:سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت میں بہتری آئی ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، ماہرین کی ٹیم ان کی طبیعت اور دی جانے والی ادویات سے ہونے والے اثرات کو مانیٹر کررہی ہے۔دوسری جانب سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جو خوش آئند ہے۔چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت الحمد للّٰہ اب بہتر ہے، دعائیں کرنے اور خیریت دریافت کرنے والے تمام احباب کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو گزشتہ روز طبعیت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے گزشتہ روز مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں