32

کشمور واقعہ: وزیراعظم کا جنسی زیادتی کے ملزمان کیلیے سخت سزاؤں کا قانون لانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پڑنے والے اے ایس آئی بوریو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا جس سے بچی کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا جس سے اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے واقعے میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، بیٹی کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور سانس ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔کشمور واقعے میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کردار مثالی ہے جنہوں نے معصوم بچی کی بازیابی اور ملزمان کی رسائی کے لیے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی مدد فراہم کی اور بچی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کروایا۔ زیر حراست مرکزی ملزم پولیس اور دیگر ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں