18

گلگت بلتستان کا سیاسی معرکہ، پولنگ جاری

گلگت: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کےالیکشن کا میدان سج گیا، تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 23حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد 345 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع جب کہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات میں 7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔گلگت بلتستان کے10 اضلاع میں پرایک ہزار 161پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 418پولنگ اسٹیشنز کوانتہائی حساس جب کہ 311کو حساس قراردیا گیا ہے۔الیکشن مہم ختم ہونے کے باجود گلگت میں سیاسی گہما گہمی عروج پر دکھائی دیتی ہے، سیاسی جماعتوں نے پولنگ ڈے کے لیے اپنے پولیٹیکل ایجنٹس کے نام بھی فائنل کردئیے ہیں۔پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ سامان کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی خصوصی طور پر فراہم کئے گئے ہیں جب کہ الیکشن ڈے پر امن وامان قائم رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر 15ہزار 900 سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں