10

ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کے بیانیے پرقائم، کورونا سے متعلق نئے دعوے

واشنگٹن: امریکی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواربائیڈن کی برتری واضح ہونے کے دوہفتے بعد بھی صدر ٹرمپ اپنی فتح اور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے پر قائم ہیں۔پیر کو ایک بار پھر امریکی صدر نے مختلف ٹوئٹس میں اپنے دعوے دہرائے۔ انہوں نے سب سے پہلے ٹوئٹ داغا ’’میں الیکشن جیت چکا ہوں‘‘۔ ٹوئٹر نے اس پوسٹ کے ظاہر ہوتے ہی اس پر وضاحتی نوٹ دے دیا کہ سرکاری ذرائع انتخابات کے بارے میں کچھ اور بتاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں