14

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع جموں میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں جموں سے سری نگر کی جانب روانہ تھے۔عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں گرینیڈ حملے میں بھارتی فوج کا ایک آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں