10

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے , چند روز سے علیل تھے : فیملی ذرائع

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے علیل تھے،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ فیملی زرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب لاہور میں ہوا-۔علامہ خادم حسین رضوی کی طویل عرصے سے طبیعت خراب تھی اور حال ہی میں انہوں نے فرانس کے خلاف فیض آباد میں شدید سردی کے موسم میں تین دن دھرنا بھی دیا تھاتاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔ ان کی انتقال کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، انتقال کے بعد یہ خبر بھی آئی کہ خادم حسین رضوی صاحب کی سانسیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں اور انہیں فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہےانا للہ وانا الیہ راجعون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں