12

پاکستان امن عمل میں افغانوں کے فیصلوں کا احترام کرے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کیلیے حمایت جاری رکھے گا اور امن عمل میں افغانوں کے فیصلوں کا احترام کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے حصول کی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔  دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور امن سے متعلق امور کو آگے بڑھانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں