43

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے عوا م سے ماسک پہننے اور احتیاط کی بھی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں