44

صحت مند رہنے کےلیے صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت بھی کافی ہے، تحقیق

بوسٹن: جسمانی مشقت بشمول ورزش کے نت نئے فائدے سامنے آتے جارہے ہیں؛ اور اب امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر روزانہ صرف 12 منٹ کی سخت جسمانی مشقت یا ورزش کی جاتی رہے تو بیک وقت کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صحت مند رہا جاسکتا ہے۔ریسرچ جرنل ’’سرکولیشن‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی میں 411 ادھیڑ عمر رضاکار شامل کیے گئے تھے جن میں سے ہر ایک سے 12 منٹ تک تیزی سے سائیکل چلوائی گئی اور اس کے فوراً بعد ان کے جسموں میں ’’میٹابولائٹس‘‘ کہلانے والے مادّوں کی 588 اقسام کا جائزہ لیا گیا۔بتاتے چلیں کہ میٹابولائٹس وہ مادّے ہوتے ہیں جو خلیوں میں غذائی اجزاء کے جذب ہونے (یعنی خلوی ہاضمے) کےلیے ضروری ہوتے ہیں یا پھر اس عمل کے دوران وجود میں آتے ہیں۔ ان میں بے ضرر، مفید اور نقصان دہ، ہر طرح کے میٹابولائٹس شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں