17

فنکاروں کی کورونا وائرس سے متعلق وائرل ہونے والی مزاحیہ ویڈیوز

کراچی: دنیا بھر میں جہاں لوگ کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہیں وہیں فنکاروں کی کورونا پر مزاحیہ ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور لوگ اسی پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کہیں انہیں بھی کورونا نہ ہوجائے۔ اس گمبھیر صورتحال میں جہاں ہر چہرے سے پریشانی جھلک رہی ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عام لوگ اور فنکار فیس ماسک اورہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کررہے ہیں اور انسانی صحت کے لیے یہ ضروری بھی ہے تاہم کسی کا ہینڈ سینیٹائزر چوری کرکے استعمال کرنا بہت غلط بات ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار عدنان صدیقی کو ان کا ہینڈ سینیٹائزر ایک اور چھوٹی بوتل میں جلدی جلدی ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حرا مانی اس ساری کارروائی کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں عدنان صدیقی اپنی چھوٹی بوتل میں میرا ہینڈ سینیٹائزر چوری کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی۔ بعد ازاں حرامانی نے کہا میں لائی ہی اسلیے تھی ’’شیئرنگ از کیئرنگ‘‘ یعنی شیئر کرنا اچھی عادت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں