33

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کے لیے دائر اپیل پر سماعت ہوئی تو جسٹس منیب اختر نے کیس کی سماعت سے معذرت کی جس کے نتیجے میں اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس نے جسٹس منیب اختر کی معذرت کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا جس نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کے کیس میں معاونین کے حوالے سے اصول طے کر چکی اور سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں