34

مفتی انس جیسے شوہر کیلئے برسوں خدا سے دعائیں کی ہیں، ثنا خان

ممبئی: اسلام کے راستے پر چلنے کے لیے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابق  بھارتی اداکارہ ثنا خان کا اپنے شوہر مفتی انس کے حوالے سے کہنا ہے کہ انس کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ راتوں رات نہیں لیا بلکہ میں نے اس جیسے انسان کے لیے برسوں دعائیں کی ہیں۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں ثنا خان نے اپنے شوہر سید انس سے پہلی ملاقات اور ان کے شوہر نے کس طرح ان کی زندگی کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا اس کے متعلق بتایا۔ ثنا خان کے مطابق وہ اور ان کے شوہر پہلی بار 2017 میں مکہ میں ملے تھے۔ثنا خان نے بتایاکہ جس دن میں بھارت لوٹ رہی تھی میری انس کے ساتھ مختصر ملاقات ہوئی اور انس کا مجھ سے بطور اسلامی اسکالرتعارف ہوا تھا۔ یہاں میں ایک بات کی وضاحت کرنا چاہوں گی کہ انس ’’مفتی‘‘ نہیں بلکہ ’’عالم‘‘ ہیں۔ میں نے 2018 کے آخر میں ان سے دوبارہ رابطہ کیا کیونکہ میرے ذہن میں مذہب کو لے کر چند سوالات تھے۔ اور پھر تقریباً ایک سال بعد 2020 میں ایک بار پھر ہم دونوں میں رابطہ ہوا کیونکہ میں ہمیشہ اسلام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی طرف مائل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں