77

برآمدات کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا، کھپت سے چلنے والی معیشت ترقی نہیں کرتی، عشرت حسین

کراچی:  وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف ٹیکسٹائل کی برآمدات تک محدود رہنے کے بجائے اپنی برآمدات کے دائرہ کار کو توسیع دینے اور دیگر ابھرتی ہوئی صنعتوں کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے معاشی ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس کے تحت ویبنار کے دوسرے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کو صرف ٹیکسٹائل کی برآمدات تک محدود رہنے کے بجائے اپنی برآمدات کے دائرہ کار کو توسیع دینے اور دیگر ابھرتی ہوئی صنعتوں کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کی بین القوامی سطح پر ڈیمانڈ دہرے ہندسوں میں بڑھ رہی ہے بصورت دیگر ہم 25 سے30 ارب ڈالر کی برآمدات تک ہی محدود رہیں گے۔انھوں نے کہا اگر ہم چینی سپلائی چین کوخام مال، اجزا، انٹرمیڈیٹ گڈز مہیا کرکے چینی مارکیٹ کا صرف ایک فیصد حاصل کرلیں تو ہم چین کو 23 ارب ڈالر کی برآمدات کرسکتے ہیں ۔ہم چینی مارکیٹ کا فائدہ نہیں اٹھا رہے جو ہمارے قریب ہے اور ہم صرف یورپی یونین اور امریکا کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، جہاں شرح نمو یا تو منفی ہے یا ایک سے 2 فیصد ہے جبکہ چین اور ایشیا میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہو رہا ہے ،نئے آنے والے شعبوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرنے کا اسٹرکچر تشکیل دینا ہوگا نئے کاروباراور نئے منصوبے شروع کرنے والوں جو برآمدات بھی کرنا چاہتے ہوں ہمیں ان کو مالی اعانت فراہم کرنے اور انہیں ٹیکس کی چھوٹ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں