7

کورونا کو شکست دینے کیلئے سب کو ذمہ داری نبھاناہو گی:گورنر

لاہور: گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے ملک دشمنوں کیخلاف جنگ جیسے جذبہ سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاری کر ناہوگی،الحمد اللہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے لیکن اسکے باوجود وزیر اعظم تمام اقدامات کی نہ صرف خود نگرانی کر رہے ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر وزارت صحت اور دیگر محکموں کو ضروری ہدایات اور فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں،کورونا کو شکست صرف اور صرف حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی دی جا سکتی ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا پڑے گی۔اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کورونا وائرس صرف حکومت یا کسی ادارے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کیلئے خطرہ بن چکا ہے مگر اس پر افرا تفری پھیلانے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چیچہ وطنی اور رجانہ میں قائم دونوں ہسپتالوں میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے خصوصی وارڈز بنا دئیے گئے ہیں وہاں پر ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ اور ادویات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے علما سے بھی یہ درخواست کر تاہوں کہ وہ کورونا کے حوالے سے عوام میں بھر پور آگاہی اور حتیاطی تدابیر کیلئے کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں