ٹو بہ ٹیک سنگھ : صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اورڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حالت زاربہتربنانااوربنیادی سہولیات زندگی فراہم کرناوزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے اوراس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام متعلقہ افسر ایمانداری اورنیک نیتی سے کام کریں تاکہ جاری ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل ہوسکیں اورعوام ان سے استفادہ حاصل کرسکیں،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار ، چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز سیال، چیف آفیسر ایجوکیشن مہر آفتاب احمد،ایکسین ہائی وے ،ایکسین بلڈنگ ،ڈی ایس او ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزودیگرمتعلقہ افسر موجودتھے ،انہوں نے کہا حکومت پنجاب سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے ،تمام ترقیاتی کاموں کی موثرنگرانی کی جائے اوراستعمال ہونے والے میٹریل کے معیارکاخاص خیال رکھاجائے ،انہوں نے کہا کہ ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کوبلیک لسٹ کردیاجائے ،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے کہا اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورتمام متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف یکساں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔