پیرمحل: اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی پیرمحل ہال میں کورونا وائرس سے آگاہی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تحصیلدار رانا محمد شفیق ، خالق داد ممتاز نائب تحصیلدار، ایس ایچ او تھانہ صدر فریاد چیمہ ایس ایچ او تھانہ اروتی ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ اور محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے محمد عمیر شہزا داے ای او سمیت محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر باہلک علی اور انوار احمد چیف آفیسر سمیت ممبران امن کمیٹی تحصیل بھر کے نمبردار علما کرام شادی ہال مالکان اور متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔نمبرداروں کو اپنے اپنے چکوک میں کورونا آگاہی کے متعلق اعلانات کروانے کا حکم دیا محکمہ پولیس کو تحصیل بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دیگر اضلاع سے آنے والے مسافروں کی مکمل چیکنگ اور سکریننگ کرنے کی ہدایات کی تمام محکموں کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمدیقینی بنانے کا حکم دیا،میرج ہالز کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات کی ،کورونا وائرس کے خدشے کے باعث اب کوئی بھی میٹنگ یا اجلاس بھی نہیں ہو گا ۔