21

شہدادکوٹ کے نواحی گاؤں میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا

شہدادکوٹ (وسیم راجہ شیخ) شہدادکوٹ کے نواحی گاؤں میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ کرنٹ لگنے سے 2 مویشی ہلاک ہوگئےواقعہ شہدادکوٹ کے قریب گاؤں شوکت جروار میں پیش آیا جہاں پر گیارہ ہزار وولٹیج کی تاریں انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے نوجوان بکریاں چراتے ہوئے تاروں کی زد میں آگیا جس کے باعث نوجوان بشیر احمد بروہی زخمی جبکہ 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں، زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں شہدادکوٹ سے لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں