20

حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

کراچی: مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں نظر آئیں گی۔مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں جہاں مداحوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہ بلکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں