17

بلوچستان غیر محفوظ ہے، دہشتگردی ختم کرنے کے دعویدار کہاں ہیں، فضل الرحمان

ڈی آئی خان: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس جعلی اسمبلی کو مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جعلی اسمبلی کو وقت پورا نہیں کرنے دیں گے، عوامی مینڈیٹ کو پس پشت ڈال کر موجودہ اسمبلیاں وجود میں لائی گئیں، وزیراعظم نے پسپائی کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے،  ملتان اور لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور ریلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، مقامی میڈیا کو زبردستی غلط رپوٹنگ کرائی گئی جسے انٹرنیشنل میڈیا نے مسترد کردیا۔مولانا فصل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں بربریت کی عجیب وغریب داستان رقم کی گئی، دہشت گردی کو ختم کرنے والے دعویدار کہاں ہیں، قبائلی علاقے اور بلوچستان غیر محفوظ ہیں، آج بنوں جلسے میں کوئٹہ میں ظلم وبربریت اور اس پر حکومت کی غیر سنجیدگی پر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں