15

کورونا سے بچا ؤ کیلئے نماز،تلاوت کی پابندی ضروری،رابی پیرزادہ

لاہور : گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے نماز پڑھنے ،قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑکر عبادت کرنے کی تلقین کی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ کوروناوائرس سے بچا ؤکیلئے نماز کی پا بندی اور قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنا یا جا ئے ۔رابی پیرزادہ نے ایک انٹرو یو میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش آئی ہے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے باوضو اور صاف ستھرا رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی سطح پر بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ،عوام بھی اپنا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں