11

’قطر کے ساتھ خلیجی ملکوں کے تعلقات ایک ہفتے میں بحال ہوں گے

قطر: متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے  امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیج کے عرب ممالک قطر کے ساتھ تجارت اور سفری تعلقات ایک ہفتے کے اندر بحال کرلیں گے- اس دوران پروازوں، سمندری کارگو اور کاروبار سے متعلق اقدامات طے کیے جائیں گے۔ الشرق الاوسط کے مطابق اماراتی وزیر نے ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران توجہ دلائی کہ جغرافیائی اور سیاسی مسائل کے حل اور اعتبار کی بحالی میں لمبی مدت لگے گی- تاہم سیاسی تعلقات کی فوری بحالی کے حوالے سے خلیجی ممالک پرعزم ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں