13

وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی دارالحکومت میں ایک اہم ملاقات

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنی پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی دارالحکومت میں ایک اہم ملاقات کی ہے،وہ  گزشتہ شب امریکہ سے لندن پہنچے تھے۔شاہد خاقان عباسی کا نام خصوصی طور پر15 دن کے لئے  ایگزٹ کنڑول لسٹ(ای سی ایل ) سے نکالا گیا تھا،کابینہ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظور ی دی تھی،شاہد خاقان عباسی اپنی بہن اور دیگر اہل خانہ کی عیادت کے لئے امریکہ گئے تھے،وہ 24 دسمبر کو امریکہ گئے تھے اور 12 جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔لندن میں انہوں نے نواز شریف سے اہم ملاقات کی  ہے اس دوران انہوں نے نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں