12

ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ؛ 40 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق جب کہ 2007 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار568 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں