16

ویرات انوشکا کی بچی کی پہلی تصویر منظرعام پر

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بچی کی پہلی تصویر ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا والدین بن گئے ہیں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر یا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔لیکن اب ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اپنی ننھی بھتیجی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں بچی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہوا ہے خوش آمدید۔  ویکاس کوہلی نے تصویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ننھا فرشتہ گھر میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں