22

پی ڈی ایم میں مایوسی پھیل چکی ہے، وہ صرف اپنی تسلی کیلیے جلسے کررہے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے رہے ہیں آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں سنائی دے رہی ہے۔خطے میں امن و امان اور ملکی سیاسی  صورتحال کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت اطمینان ہوا ہے کہ جو باتیں ہم گذشتہ دو سال سے کہتے چلے آ رہے تھے آج دنیا ان کی تائید کر رہی ہے، بھارت پراپیگنڈہ کررہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے لیکن برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں، یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہرگز نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آچکے ہیں لیکن برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی، یہ امر کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعثِ ہے اس آواز سے ہندوستان کا چہرہ مزید بے نقاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں