20

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا گھر پولیس کی حفاظتی تحویل میں

ممبئی: ویب سیریز تانڈو تنازع کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران عباس ظفر کی ویب سیریز تانڈو ایک کے بعد ایک تنازع کا شکار ہورہی ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پہلے سیف علی خان کو سیریز میں کام کرنے پر تنقید کا نشانا بنایا گیا اور پھر سیریز کی ٹیم پر مذہبی جذبات بھڑکانے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی، اس کے بعد ویب سیریز کی کاسٹ سے معافی مانگنے اور سیریز سے کچھ مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں