32

عائزہ خان 8 ملین کیساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالوکی جانیوالی اداکارہ

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔عائزہ خان سے قبل انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز اداکارہ ایمن خان کے پاس تھا۔ لیکن اب عائزہ خان نے ایمن خان کو مات دے دی ہے۔ ایمن خان کے انسٹاگرام پر اس وقت 7.9 ملین یعنی 79 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ عائزہ خان سے کچھ ہی فالوورز پیچھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں