10

انوشکا کی ہمشکل کا اداکارہ کی بیٹی کی تصویر پر رد عمل

انوشکا شرما کی ہمشکل نے اداکارہ کی بیٹی کی پہلی تصویر پر رد عمل دیا ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈالی تو اسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور دونوں اسٹارز کی بیٹی کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر پر اداکارہ انوشکا شرما کی ہمشکل امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل نے بھی کمنٹ کیا جس میں انہوں نے صرف ’’مبارکباد‘‘ لکھا جسے اداکارہ کے بھارتی مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں