14

ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے مل کر یونین بنا لی ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے مل کر ایک یونین بنا لی ہے اور پچھلے دو سال سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی براہ راست فون کالز میں ملکی حالات، معیشت، حکومتی پالیسیوں سمیت مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔  پہلا سوال کورونا ویکسینیشن کے بارے میں ہوا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین آج ہی پاکستان پہنچی ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ ویکسینیشن میں امیر غریب کی تفریق نہیں برتی جائے گی، سب سے  پہلے ہم فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوویکسین لگائی جائی گی۔ایک کالر کے ’’ریاستِ مدینہ‘‘ کے تصور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست جدوجہدکانام ہے۔ اس تصور کو سمجھانے کے لیے اب ہم اسکولوں کی ساتویں کلاس سے سیرت نبی کانصاب پڑھانےجارہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں