15

اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کورونا ویکسینیشن کا باقائدہ آغاز

کراچی /  اسلام آباد: اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کووڈ ویکسینیشن کا آغازہوگیا۔ملک بھرکے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی آج سے کووڈ ویکسینیشن شروع ہوگئی۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، بشمول گلگت بلتستان کے تمام ویکسینیشن سینٹرزمیں صبح گیارہ بجے سے ویکسینیشن کا باضابطہ آغازہوا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اورسندھ میں 14 ، خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14، آزاد کشمیر میں 25 اورگلگت بلتستان میں 16 کوڈ ویکسینشین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔  ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کے ساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں