16

ملک میں ساس بہو سے آگے بھی کہانیاں ہیں، رمشا خان

کراچی: اداکارہ رمشا خان نے ڈرامہ سیریل ’’گھسی پٹی محبت‘‘ میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ڈرامہ سیریل ’’گھسی پٹی محبت‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے پہلی بار جب سامعہ کا کردار پڑھا تو اچھا محسوس ہوا اور مجھے لگا یہ ڈرامہ ضرور کرنا چاہیے کیوں کہ اس طرح کا ڈرامہ ٹی وی پر نہیں دیکھا جس میں ایک مضبوط اعصاب کی خاتون کو دکھایا گیا ہو۔رمشا خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے تو میرے دل میں اس خاتون کی عزت اور بھی بڑھ گئی اور میں نے اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کردار نے مجھے کافی تبدیل کردیا ہے، اب میں حاضر جواب یا منہ پھٹ ہوگئی ہوں جس کی وجہ سے گھر والوں کو لگتا ہے کہ میں بدتمیز ہوگئی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں