13

این آر او کی دیر ہے، اپوزیشن کہے گی عمران خان زبردست آدمی ہے، وزیراعظم

کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوآج این آراودےدوں تو یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر کی بات کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آج تک آبادی کے خلاف نہیں جیت سکا، تاریخ اٹھاکردیکھ لیں جب قوم آزادی کا فیصلہ کرلے تو کوئی انہیں زیادہ دیر غلام نہیں بناکر رکھ سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہ ہو تو آزاد ہوچکا ہوتا، مودی نے5اگست کوکشمیریوں کودبانےکی کوشش کی مگروہ آزادی کے لیےکھڑےہیں، کشمیری قوم5اگست کےبعدآزادی کیلئےاوربھی پُرعزم ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیرکامعاملہ اقوام متحدہ اوردنیامیں اٹھ گیاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نےفیٹف میں پاکستان کودبانےکی کوشش کی مگروہ ناکام رہا، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت دنیامیں پاکستان کی مقبولیت پہلےسےکہیں زیادہ ہے، دنیامیں یہ شعورپیداہوگیاہےکہ کشمیرمیں ظلم وستم ہورہاہے، 50سال میں آج تک سلامتی کونسل میں3مرتبہ کشمیرپربات نہیں ہوئی لیکن ہمارے دور میں ہوئی، اس کا مطلب ہےکہ معاملہ عالمی سطح پراٹھ گیا، حالات جس طرف جارہےہیں ہندوستان کیلئےمشکل ہوگا، ہم نےہندوستان سےپھرکہاہےکہ ہمارےساتھ بات چیت کریں، بھارت آرٹیکل370 بحال کرکےبات کرے،ہم تیارہیں، بات چیت کےعلاوہ بھارت کےپاس آگےجانےکاراستہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں