15

سبز چائے اور کافی، فالج اور عارضہ قلب میں مفید

اوساکا: سبز چائے اور کافی کے کئی فوائد سامنے آتے رہے ہیں اور اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کا باقاعدہ استعمال دل کےدوسرے دورے یا فالج کے حملے کےبعد جلد موت کو بھی روک سکتا ہے۔جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق اور تفصیلی سروے کے بعد معلوم ہوا ہے سبز چائے کا زیادہ استعمال فالج اور امراضِ قلب میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ فالج سے بچ جانے والے خواتین وحضرات اگر سبز چائے کی سات پیالیاں روز نوش کریں تو اس سے زندگی بڑھتی ہے۔ دورانِ مطالعہ ایسے لوگوں میں ہلاکت کی شرح 64 فیصد تک کم دیکھی گئی تھی، جبکہ چائے نہ پینے والوں میں یہ رحجان نہیں دیکھا گیا۔ اسی طرح دل کے ایک دورے کے بعد جن افراد نے سبز چائے کی اتنی ہی مقدار کو معمول بنایا ان میں موت یا دوسرے دورے کی شرح 53 فیصد تک کم تھی۔لیکن ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ سبز چائے کے علاوہ کافی میں بھی یہی خاصیت پائی جاتی ہے۔ کافی نہ صرف دل کے مریضوں کو بحال رکھتی ہے بلکہ صحت مند افراد کو بھی دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔ لیکن کافی فالج کے مریضوں پر کارگرثابت نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں