17

شہزاد رائے کے نئے گانے میں مودی کی کھنچائی

کراچی: معروف گلوکار و سوشل ورکرشہزاد رائے نے اپنے نئے ریپ سانگ ’کون کس کا آدمی ہے‘ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی کھنچائی کی جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔اپنے ریپ سانگ میں شہزاد رائے خود بھی شامل ہیں اورگانے کے ایک حصے میں انہوں نے مودی کی طرح ایک شخص کو بھی اپنی وڈیومیں شامل کیا ہے۔پورے ریپ سانگ میں مودی حکومت کی جانب سے پاک بھارت تعلقات میں نفرت عام کرنے سمیت فلموں پرپابندی سے متعلق فیصلوں پرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مداحوں کی جانب سے ریپ سانگ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اسی لائق ہیں جب کہ ایک اورصارف نے شہزاد رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردست کام کردیا۔وڈیو میں مودی کو لگنے والی سی پیک کی کک کو بھی مداحوں نے خوب سراہا۔گانے میں یہ بھی دکھایا گیا کہ  پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کس طرح رہا کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں