18

عائزہ خان کے بعد ایمن خان کا بھی انسٹا گرام پرراج

لاہور: دلکش اداکارہ عائزہ خان کے بعد اب ایمن خان کے بھی انسٹا گرام پر8 ملین فالورزہوگئے۔اداکاری، خوبصورتی اور اسٹائل ہی بس اب مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کافی نہیں، اب فنکارسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فعال رہ کر مداحوں کو خوش رکھنے کا ہنرجان گئے ہیں۔کچھ روز قبل اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے تھے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں تھیں۔تاہم اس فہرست میں وہ اب اکیلی نہیں بلکہ ایمن خان بھی شامل ہوگئیں ہیں اوران کے فوٹوشیئرنگ ایپ پر80 لاکھ فالوورزہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں