9

لاڑکانہ میں پانچ سالہ بچی پر جنسی تشدد کرنے والے دوملزمان پکڑ ے گئے

لاڑکانہ :  تحصیل ڈوکری میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے دو درندہ صفت ملزمان کو پولیس نے آخر کار گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے تاہم مرکزی ملزم فی الحال فرار ہے جس کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور وہ جلد ہی گرفت میں آ جائے گا ۔ مست غلام نبی کے علاقے میں تین روز قبل ملزمان نے پانچ سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث بچی کی حالت خراب ہو گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں