27

حافظ حمداللہ نے شیخ رشید کو دھمکی دیتے ہوئےبڑا چیلنج دے دیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آنے پر ملازمین پر ہونے والے تشدد کا شیخ رشید سے حساب لیا جائے گا ،تم لال حویلی کو ترستے رہوگے، آپ اور اور آپکے مسٹر بین کامستقبل اڈیالہ جیل ہوگا، شیخ رشید تم ملازمین کے احتجاج کو نہیں روک سکے تم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کو کیسے روک سکو گے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کےاحتجاج پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہم  گرینڈ الائنس ملازمین کی مطالبات کا بھرپور حمایت کرتے ہوئے انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عمران خان کےپاس اپنے اراکین اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ روپے ڈویلپمنٹ کے نام پر سینٹ الیکشن سےپہلے بطور سیاسی رشوت اور ہارس ٹریڈنگ دینے کےلیے ہیں مگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کےلئے نہیں ،مدینہ کی ریاست کےنام نہاد امیرالمومنین کی حکومت میں ملازمین کو اپنےجائز حقوق کےلئےاحتجاج کرنابھی جرم ہے،ہم روزِ اول سےکہتے آ رہے ہیں کہ ملک میں حقیقی عوامی حکومت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر آمریت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں