9

وزیراعظم فنڈز کیس فیصلے سے مجھے کیوں اتفاق یا اختلاف کا موقع نہیں دیا گیا، جسٹس فائز

اسلام آباد: وزیراعظم فنڈز کیس فیصلے میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے بنچ میں شامل تمام ججز سے رائے نہ لینے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فنڈز کیس نمٹانے کے فیصلے کو مجھ سے رائے لئے بغیر ہی میڈیا پر جاری کرد یا گیا جبکہ روایت کی مطابق چیف جسٹس کے فیصلے کو سنیارٹی کے حساب سے مجھے بھیجا جانا چاہیے تھا تاہم یہ فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن کو بھیج دیا گیا لیکن میرے پاس ابھی تک نہیں آیا اور پھر اس فیصلے کو میڈیا کو بھی جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں