12

حرامانی کو ویلنٹائن ڈے پر ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی: اداکارہ حرا مانی پر ویلنٹائن ڈے (محبت کے عالمی دن) کے موقع پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔14 فروری کا دن دنیا بھر میں محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔ کوئی اپنے پیاروں کو پھول دے کر محبت جتاتا ہے تو کوئی انہیں تحفے دیتا ہے۔اداکارہ حرا مانی نے یہ دن تھوڑے مختلف انداز میں منانے کےلیے اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا محبت سب کے لیے ہوتی ہے۔ محبت پھیلائیں میری نذیرا باجی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں