9

مشرقی پاکستان کو غیروں کی گودمیں ڈال کر مغربی پاکستان کو اپاہج جبکہ بہاولپور کو بنجر بنادیا زنیرا بلوچ

بہاولپور: متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور یوتھ کی ضلعی صدر زنیرا بلوچ سینیٸر ناٸب صدر مس سعدیہ چوہان اور جنرل سیکرٹری فاطمہ شعیب نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آمریت کے پیروکار سیاسی قزافوں نے تین دریا بہاولپور صوبہ اور مشرقی پاکستان کو غیروں کی گودمیں ڈال کر مغربی پاکستان کو اپاہج جبکہ بہاولپور کو بنجر بنادیا۔اقتدار پرست جماعتوں کی صفوں میں غیر جمہوری خلفشاری کی وجہ سے اب انکا آٸینی،اخلاقی،جمہوری اور نظریاتی جنازہ نکل چکاہے۔زنیرا بلوچ اور دیگر نے کہا جمہوریت کے دعویدارکوچاہیٸے کہ وہ ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پرڈالنے کے لیٸے صوبہ بحالی کی جانب راہ اختیارکریں۔ اس موقع پر طوبیٰ عباسی،انابیہ خان،ہادیہ بلوچ،علینہ اسلام اور دعا بلوچ بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں