8

ترقی وخوشحالی کے سفر میں صوبہ بحالی کو بھی ہمسفر بنایاجائےقاری مونس

بہاولپور: ترقی وخوشحالی کے سفر میں صوبہ بحالی کو بھی ہمسفر بنایاجائے ۔اربوں کھربوں ڈکارکر لاکھوں کروڑوں کے منصوبے دےکر بہاولپور کی احسان مندی کا قرض نہیں چکایا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ نے تحریک کے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ رابطہ عوامی مہم کےدوران سیاسی و سماجی،مزہبی اور اور ادبی حلقوں سمیت زمینداروں،کاشتکاروں،تاجروں اورمحنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکومت ترقی وخوشحالی کے سفر میں سفرِ آخرت سےپہلے حقوقِ صوبہ بہاولپور کو بھی ہسفر بنایا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں