4

این اے 221 تھرپارکر؛ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی بھاری اکثریت کے ساتھ فتح

مٹھی: تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے نشست جیت لی، تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر 1 پر ضمنی انتخاب میں 12 امیدوار مدمقابل آئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار نظام الدين راہموں کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم پی پی کے امیدوار نے اپنے حریف پر واضح برتری حاصل کی۔حلقے کے تمام 318 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے ایک لاکھ  3 ہزار 496 ووٹ لے کر بھاری اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کرلی۔ تحریک انصاف کے امیدوار نظام الدین راہموں 50 ہزار 553 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں